jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایشین گیمز میں بھارت کے نوجوان کرکٹر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نئی دہلی (اے ایف بی)بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھاو سوریہ ونشی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کو ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں 19 رنز سے شکست دے کر بھارت کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوریہ ونشی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی بن گئے۔سوریہ ونشی کی عمر گولڈ میڈل جیتنے کے وقت 15 سال، 6 ماہ اور 6 دن تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شوٹر سوربھ چودھری کے پاس تھا جنہوں نے 2018 ایشین گیمز میں 16 سال، 3 ماہ اور 9 دن کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔تاہم سوربھ چودھری اب بھی ایشین گیمز میں انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی ہیں کیونکہ سوریہ ونشی نے یہ اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More