jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی

سیرینا 15 سے 20 منٹ کے لیے پری سکول جاتی ہے، جہاں فی الحال وہ کھیلتی ہے اور واپس آجاتی ہے

کراچی (این این آئی)حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی سیرینا پری اسکول جاتی ہے جس پر میزبان نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا۔صبور علی نے بتایا کہ سیرینا کو ہم نے پری اسکول میں داخلہ کروایا ہے جہاں فی الحال وہ 15 سے 20 منٹ کے لیے جاتی ہے، کھیلتی ہے اور واپس آجاتی ہے اس سے ہماری بیٹی کی سوشل اسکلز میں اضافہ ہورہا ہے۔اداکارہ نے کہا یہ ضروری تھا کہ وہ کچھ دیر اپنے والدین سے دور رہے تاکہ اسے پتا چلے کہ ہم نہیں ہوں گے تو اسے کیسے رہنا ہے، دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کا تعارفی دن وہ واحد دن تھا جب وہ بہت روئی اور میں شرمندہ ہوئی کیونکہ وہاں اس کے علاوہ اور کوئی بچہ نہیں رو رہا تھا جب کہ وہ کافی سوشل بچی ہے لیکن اب ایسا ہے کہ اسے اسکول سے واپس نہیں آنا ہوتا۔صبور علی کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے فیصلے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ بچے کا بچپن انتہائی اہم ہے اسے یوں خراب نہ کریں جب کہ کچھ افراد نے اداکار جوڑے کے اس فیصلے کی حمایت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More