jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کینیڈا سپر 60 میں کرکٹ کا انوکھا واقعہ، کھلاڑی و شائقین حیران رہ گئے

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے بائونسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست بائونڈری پارکرگئی، رپورٹ

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا سپر 60 کے سیمی فائنل میں کرکٹ کا ایک غیر معمولی واقعہ پیش Èیاجس نے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین کو حیران کر دیا۔ٹورنٹو سکسرز اور مسی ساگا ماسٹرز کے درمیان سیمی فائنل میں امریکی فاسٹ بولر علی خان نے ویسٹ انڈیز کے Èل رئوانڈر کیرون پولارڈ کو خطرناک بانسر کرایا۔گیند پولارڈ کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کو بھی عبور کر گئی اور بغیر بیٹر کو چھوئے سیدھی بائونڈری پار کر گئی۔ابتدائی طور پر یہ گیند شاندار چھکا دکھائی دی، تاہم امپائر نے اسے وائیڈ قرار دیتے ہوئے بائونڈری کے 4 رنز بھی دے دیے، یوں ٹورنٹو سکسرز کو مجموعی طور پر 5 رنز ملے۔کرکٹ کے قوانین کے مطابق 6 رنز اسی صورت میں دیے جاتے ہیں جب گیند بیٹ یا بیٹر کے دستانے سے لگنے کے بعد بغیر ٹپے کے بانڈری پار کرے چونکہ پولارڈ نے گیند کو بالکل نہیں چھوا تھا، اس لیے اسے چھکا قرار نہیں دیا جا سکتا تھا۔گیند وائیڈ ہونے کے باعث بانڈری تک براہِ راست پہنچنے پر ایک وائیڈ رن کے ساتھ مزید 4 بانڈری رنز دئیے گئے۔اس غیر معمولی واقعے نے کمنٹیٹرز اور شائقین کی خاص توجہ حاصل کی کیونکہ گیند بولر کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد نہ بیٹر سے ٹکرائی اور نہ ہی زمین پر لگی اور براہِ راست بائونڈری پار کر گئی۔ٹورنٹو سکسزر نے سیمی فائنل میں مسی ساگا ماسٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر کینیڈا سپر 60 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More