jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani
Browsing Category

اسلام آباد

بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج

راولپنڈی(آئی ایس پی آر)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی،بھارتی فوج اس آپریشن کا مردانہ نام رکھ لے، سندور عورتیں لگاتی ہیں، پہلگام واقعہ کو ایک سال مکمل ہو گیا ، […]

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد ( قومی خبر )سپریم کورٹ کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی […]

حکومت کا ملک کے79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیومہم منعقد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قومی خبر )حکومت نے ملک کے 79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیو مہم منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے،مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔ قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خصوصی مہم کے اہداف مقررکردیئے،مہم کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچائوکے […]

مولانا ادریس کو شہید کرنیوالے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی(دین نیوز) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا ادریس کو شہید کرنے والے مسلمان یا انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ مفتی […]

عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنمائوں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض

راولپنڈی(بیورو رپورٹر ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنمائو ں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ […]

نجی شعبہ کا کلیدی کردار،معاشی استحکام کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قومی خبر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، جبکہ نجی شعبے کی شمولیت ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاکہ […]

آسٹریلیا،پاکستان آرمی کے سردار ارسام عباس’اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ ‘قرار

راولپنڈی (انٹرنیشنل نیوز)آسٹریلین رائل ملٹری کالج ڈنٹروون نے پاکستان آرمی کے کیڈٹ سردار ارسام عباس کو اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے کیڈٹ کو 5 مئی کو کینبرا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دیا گیا۔ آئی […]

ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(قومی خبر)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اس درخواست کی 19 […]

پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

پشاور(قومی خبر)امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیااس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختون خوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمے داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کر دی جائے گی۔ اس […]

معرکہ حق، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے والہانہ محبت کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل نیوز) آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ دشمن کی کوئی بھی چال، فریب یا دھوکہ دہی پاکستان کا کچھ نہیں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More