jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani
Browsing Category

پاکستان

کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

کرک: (اے ایف بی) کرک میں مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئےخیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید […]

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ

پشاور (اے ایف بی) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 142 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت ڈینگی […]

پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق

اسلام آباد (اے ایف بی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیکرٹری تجارت جواد پال اور وزارت تجارت کے سینئر حکام […]

چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ

کراچی (اے ایف بی) چھوٹی صنعتوں کی بقا کیلئے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط ارسال کر دیا، جس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ صدر فباٹی رضا حسین نے […]

وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اے ایف بی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں […]

پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

گلگت(اے ایف بی) پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور اہم تعمیراتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کم عرصے میں تعمیر کر لیا۔نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کم ہو کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔پاک […]

وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے ایف بی) وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی […]

ایمان مزاری، ہادی چٹھہ ضمانت کیس، ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اے ٹی سی جج برہم

اسلام آباد(اے ایف بی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت کے کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہتھکڑی منگوا لی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو […]

ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار،وطن واپس بھیج دیا گیا

راولپنڈی(اے ایف بی )سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان […]

سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور،اسلام آباد(اے ایف بی )خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More