حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ نئی قیمتیں 25 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ چند روز تک برقرار رہیں گی۔
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور علاقائی کشیدگی کے باعث حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ممکنہ حد تک عوام پر بوجھ کم رکھنے کی کوشش کی، تاہم عالمی حالات کے باعث مکمل ریلیف دینا ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہونے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔


