jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے

کوئٹہ سبی(جہان امروزنیوز)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ، مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق جمعہ کی شب مسلح افراد نے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا اور دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار صوبہ خان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے کھڑی پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More