گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ درپیش ہے، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 3 مئی 2026 سے ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر بارش، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
