jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

چھوٹے کاروباروں کو ریلیف سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( بزنس نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور پیداواری لاگت نے چھوٹے کاروبار وںکو شدید متاثر کیا ہے، توانائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو ریلیف دینے سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے۔

ہم پر امید ہیں کہ حکومت آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کا معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ہے ، تاجر نہ صرف سالانہ اربوںروپے کے ٹیکسز دیتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کی فراہمی کابھی ذریعہ ہیں ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیاجائے ، بجلی کے کمرشل یونٹ کی قیمت میں کمی اور بلا سود قرضوں کی اسکیم دی جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More