jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صدر زرداری کا امریکا اور ایران میں مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اُمید ہے یہ حتمی معاہدے کی راہ ہموار کریگی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی، پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے اور بات چیت سے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی طرف اہم قدم ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا دعاگو ہوں کہ یہ کوششیں خطے اور دنیا میں مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا سبب بنیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More