درخشان کسٹم نے ٹرک کے خفیہ خانوںسے 18کروڑ روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی
کوئٹہ(کرائم رپورٹر) بلوچستان کسٹمز حکام نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 18کروڑ روپے مالیت کی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کرلی۔
کلیکٹر کسٹمز شاہد خان اور ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز رضوان کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر درخشان کسٹمز کے انسپکٹر محمد علی مندوخیل اور ان کی ٹیم نے ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔
کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک میں خفیہ طور پر چھپائی گئی آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی جس کی مالیت 18 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خطرناک منشیات ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کی جا رہی تھی کارروائی کے دوران ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم کسٹمز اہلکاروں نے ٹرک اور برآمد شدہ منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیاکسٹمز حکام نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
