jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہوچکے،مزید87 ارب ڈالر درکارہیں،پیٹ ہیگسیتھ

ایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہوچکے،مزید87 ارب ڈالر درکارہیں،پیٹ ہیگسیتھ

واشنگٹن۔۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید مکمل بجٹ درکار ہے۔

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنیکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی ہے۔

ادھر واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کیلئے امریکی فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More