jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا،ترجمان ایرانی فوج

جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی تنصیباات کو نشانہ بنایا جائے گا

تہران۔۔ایران کی فوج کے ترجمان نے خبر دار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا،اگر امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی تنصیباات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔ قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملہ جلد ہوگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی اس حملے کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More