jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کیریبین پریمیئر لیگ: قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی کرکٹرز کو کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی پی ایل جمعہ سے شروع ہو گئی ہے جس کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو این او سی 19 اگست سے ملیں گے،

نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلی جارہی ہے۔

صائم ایوب ، شاداب خان ، عثمان خان ، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کا سی پی ایل میں معاہدہ ہے، یہ کرکٹرز چیمپینز کپ کے لیے مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل میں شامل ہیں اور وہ چیمپئنز کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More