دالبندین (کرئم رپورٹر) دالبندین کے علاقے این-40 چارسر میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والے ایک ٹرک کو روک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ٹرک مکمل طور پر جل گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یونین کونسل پدگ کے علاقے چارسر میں این-40 قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ٹرک کو نذرِ آتش کیا۔ ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا تاہم سامان کی نوعیت اور مقدار کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے کے محرکات اور مسلح افراد کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔