برلن (اے ایف بی)بائرن میونخ کے جرمن مڈفیلڈر جمال موسیالا نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل دو میچوں کے دوران اچانک گرنے کے واقعات کے بعد انہیں عارضی اعصابی عارضے کی تشخیص ہوئی ہے۔23 سالہ فٹبالر ہائیڈن ہائم کے خلاف بائرن میونخ کی 2-4 سے دوستانہ میچ میں کامیابی کے دوران متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اترے تاہم صرف چھ منٹ بعد وہ اچانک گر گئے۔انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میدان سے باہر لے جایا گیا۔اس سے قبل ہفتے کے روز آر بی لائپزگ کے خلاف 1-3 کی فتح میں بھی موسیالا کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔موسیالا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ڈاکٹروں نے عارضی اور مختصر نوعیت کی ایسی کیفیت کی تشخیص کی ہے جو اعصابی نظام میں خرابی کے باعث پیدا ہوتی ہے، تاہم اسے آسانی سے قابو کیا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق طبی معائنے میں کسی اضافی خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی اور وہ بہترین علاج حاصل کر رہے ہیں۔موسیالا گزشتہ سیزن میں ٹخنے کی انجری کے باعث چھ ماہ میدان سے باہر رہے تھے تاہم بعد میں صحت یاب ہوکر 2026 ورلڈ کپ میں جرمنی کی نمائندگی بھی کی۔
Trending
- عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ، سیاسی و انسانی حقوق کے تحفظ کا موقع
- پاکستان کا سیاحتی حسن، قدرت کا انمول تحفہ اور قومی خوشحالی کا راستہ
- پاک فوج کی قربانیوں اور شواہد نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
- پاکستان میں توانائی، روزگار اور ڈیجیٹل معیشت: قومی ترقی کی مربوط سمت
- پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مؤثر حکمتِ عملی ناگزیر
- پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی، عوامی خدمت کا قابلِ ستائش منصوبہ
- آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ‘ پاکستان نے کینیڈا کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
- پاکستان کرکٹ اگر ٹھیک نہیں کریں گے تو ہاکی سے بھی برا حال ہوگا، کامران اکمل
- پاکستانی فاسٹ بولرز کو کمزور نہیں سمجھتے، جو روٹ
- جرمن فٹبالر جمال موسیالا ایک بار پھر میچ کے دوران گر پڑے، اعصابی عارضے کی تشخیص