کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں 15 سالہ لڑکی شوہر کے ہاتھوں قتل
ملزم گرفتارچاقو اور خنجروں کے وار سے کمسن بیوی جان سے گئی ایس ایچ او جمیل بازئی کی کارروائی میں ملزم کامران گرفتار
کچلاک (کرائم رپورٹر)کچلاک میں ایک شوہر نے اپنی 15 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر چاقو اور خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا۔
مقتولہ کی شادی تقریبا دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او جمیل بازئی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران ولد عبد الستار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق چمن سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی پولیس کو مطلوب اور اشتہاری رہ چکا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔