jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایشین گیمز،افغانستان کیخلاف کرکٹ میچ بارش کی نذر، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ٹوکیو(این این آئی) ایشین گیمز 2026 میں بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔جاپان میں شیڈول بھارت اور افغانستان کا کوارٹر فائنل بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا۔بھارت کی ٹیم نے بہترین رینکنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے میچ کو منسوخ کر دیا تھا اور یوں پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More