نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے راولپنڈی میں ایک قرض وصولی کے فراڈ کال سنٹر پر چھاپہ مار کر 61 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 155 لیپ ٹاپس اور 71 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ سنٹر لوگوں کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیانے کا کام کر رہا تھا۔