مصنوعی ذہانت سے تباہی کے خدشات بلکل درست ہیں،پوپ لیو
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مصنوعی ذہانت اس حد تک ترقی نہ کر جائے کہ انسانیت کو تباہ کر دے،گفتگو
روم(این این آئی)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ہاتھوں دنیا کی تباہی کے خدشات جعلی خبریں نہیں ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔فرانس کے چار روزہ دورے کے بعد روم واپسی پر دوران پرواز پوپ لیو نے کہا کہ اے آئی ماہرین کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مصنوعی ذہانت اس حد تک ترقی نہ کر جائے کہ انسانیت کو تباہ کر دے۔