jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

رضوان کا این سی سی Èئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپسی اور انکوائری کی تفصیلات کا مطالبہ

میں نے ہمیشہ این سی سی آئی اے کے ساتھ تمام مطلوبہ معلومات کے حوالے سے تعاون کیا ہے‘ قومی کرکٹر

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کو دوسرا خط ارسال کردیا ۔خط میں انہوں نے انکوائری سے متعلق اب تک تحریری طور پر آگاہ نہ کیے جانے اور اپنے موبائل فون کی واپسی میں تاخیر پر وضاحت طلب کی ہے۔محمد رضوان نے خط میں لکھا ہے کہ انکوائری سے متعلق مجھے تاحال تحریری طور پر کچھ فراہم نہیں کیا گیا جبکہ این سی سی آئی اے نے مزید کارروائی کے حوالے سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، 31اگست کو جب انگلینڈ میں مجھ سے موبائل فون لیا گیا تو میں نے پاسورڈ فراہم کیا اور میری موجودگی میں میرے موبائل کا معائنہ کیاگیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ 31اگست کو مجھ سے موبائل تین گھنٹے کے اندر واپس کرنے کی یقین دہانی پر لیا گیا تھا اور مجھے بتایا گیا تھا کہ میرے فون کا ڈیجیٹل فرانزک جلد مکمل ہو جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر کو این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر حکام کو میرے ان لاک موبائل فون تک رسائی حاصل تھی اور میری موجودگی میں این سی سی آئی اے حکام نے میرے موبائل فون کے پیغامات اور دیگر مواد کا جائزہ لیا۔محمد رضوان کے خط میں لکھا گیا ہے کہ میں نے کسی بھی مرحلے پر موبائل پاسورڈ فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا، مجھے بتایا جائے کہ این سی سی آئی اے میں میری حاضری کس تاریخ اور وقت پر درکار ہے؟۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ انکوائری کی وجوہات سے مجھے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے، میں نے ہمیشہ این سی سی آئی اے کے ساتھ تمام مطلوبہ معلومات کے حوالے سے تعاون کیا ہے۔محمد رضوان نے خط میں لکھا ہے کہ میرا فون آپ کے پاس ہے، بغیر تاخیر کے میرا فون مجھے واپس کیا جائے اور مجھ سے رابطے کے لیے سرکاری طریقہ کار اختیار کیا جائے اور رابطہ میرے گھر کے پتے پر کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More