jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا

عسوہ مرجان اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعزاز رکھتی ہیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں قومی پرچم بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔عالمی مقابلے میں ملکی پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کرکے حوصلہ افزائی کی،عسوہ نے اتنی کمر عمری میں شاندار پرفارمنس دےکر سب کے دل جیت لیے ہیں۔عسوہ مرجان اس سے پہلے بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More