jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

متھن چکرورتی کی مد پر فلم’’ اوم شانتی اوم ‘‘کے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی تھی،فرح خان

گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان مِتھن کے ڈانس اسٹیپس فالو نہیں کرپارہے تھے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایت کارہ فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ متھن چکرورتی کی Èمد پر فلم’’ اوم شانتی اوم ‘‘کے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی تھی۔فرح خان نے اپنے وی لاگ میں متھن چکرورتی کا انٹرویو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کے مشہور گانے دیوانگی دیوانگی میں 32 بڑے اداکاروں نے شرکت کی تھی لیکن متھن چکرورتی کے سیٹ پر پہنچتے ہی مداحوں اور عملے میں غیر معمولی جوش پیدا ہو گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون بے ہوش ہو گئیں جبکہ ایک لائٹ مین بھی انہیں دیکھنے کے لیے اپنی جگہ سے کود پڑا تو میں اور شاہ رخ خان یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔فرح خان نے بتایا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان مِتھن کے ڈانس اسٹیپس فالو نہیں کرپارہے تھے، جس پر مِتھن نے انہیں مذاقا سر پر ہلکا سا تھپڑ مارا اور میں نے اس لمحے کو بھی گانے کے حتمی منظر میں شامل رکھا۔واضح رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم شانتی اوم کے گانے دیوانگی دیوانگی میں شاہ رخ خان کے ساتھ سلمان خان، سنجے دت، کاجول، رانی مکھرجی، پریانکا چوپڑا، ریکھا، جوہی چاولہ اور دیگر بڑے اداکار بھی نظر Èئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More