سلمان علی غا اور شاہین فریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی نکالے جانے کا امکان
سلیکٹرز ایشین گیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں
اسلام آباد(این این آئی)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیموں کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مجوزہ ناموں پر ابتدائی مشاورت کی ہے،صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنائے جانے کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شاہین شاہ Èفریدی اور حارث رئوف کا انتخاب بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ البتہ فخر زمان کی واپسی یقینی لگ رہی ہے۔سلیکٹرز ایشین گیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں،مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل ایشین گیمز کے سیمی فائنل کے بعد ہوگی۔دوسری جانب ون ڈے ٹیم میں شاہین شاہ Èفریدی اور بابر اعظم کا انتخاب امکان ہے۔ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی مصروفیات اور ایشین گیمز کی وجہ سے الگ سے کیمپ نہیں لگے گا۔وائٹ بال ٹیموں میں منتخب کردہ کھلاڑی براہ راست راولپنڈی میں ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔سری لنکن ٹیم 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر، تیسرا ٹی ٹوئنٹی13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں سہ ملکی ایک روزہ سیریز میں حصہ لیں گی۔سری لنکا کےخلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔