jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

Èئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن پر واپسی

کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی Èئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ مقام حاصل کیا۔ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔27ستمبر کو مردوں کے ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا جب ایک ہی دن چھ سنچریاں اسکور ہوئیں۔جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلیں۔سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بولرز کی رینکنگ میں کیشو مہاراج تیسرے، کلدیپ یادیو پانچویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر Èگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More