بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ وگولہ بارو بر آمد
کوئٹہ( اے ایف بی)بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔