jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر

کوئٹہ (اے ایف بی)بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔مالی سال 2026-27 کے دوران بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بلوچستان بھر میں فراہمی آب کے 709 منصوبے مکمل کیے گئے اور ان منصوبوں کی تکمیل کی شرح 98 فیصد رہی۔مالی سال 2025-26 میں واٹر سپلائی اسکیموں کے لئے 5 ارب 63 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ بلوچستان میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے نئے مالی سال 2026-27 میں 6 ارب 21 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔شہریوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو نعمت قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More