jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپ میں جھگڑا، ایک قیدی جاں بحق،4زخمی

لاہور(اے ایف بی )لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے 2گروپوں میں جھگڑ ا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک قیدی جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال کے مطابق قیدیوں میں جھگڑا لنگر کی وجہ سے ہوا، جھگڑے میں اشرف نامی قیدی جاں بحق اور 4 قیدی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔میاں سالک جلال نے کہا کہ اسپتال ذرائع کی جانب سے 2 قیدیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعدآئی جی جیل خانہ جات اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More