jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایشین گیمز پہلا سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی‘ فائنل میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا

نشین (اے ایف بی)ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، فائنل میچ 3 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا، بنگلادیش کی جانب سے توحید حیدوری 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سیف الاسلام نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے سفیان مقیم نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عرفان منہاس نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کیں۔ بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔ ادھر دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری لنکا کو 124 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3اکتوبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More