چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا88واں یوم پیدائش 2اکتوبر جمعہ کو منایاگیا
وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے
ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا88واں یوم پیدائش 2اکتوبر جمعہ کو منایاگیا۔وحید مراد 2اکتوبر1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی فنی کیرئیر کا آغاز1961ء میں بطور پروڈیوسر کیا۔معروف فلم ہیرا اور پتھر وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم تھی اس فلم نے نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا جبکہ ہیر و وحید مراد کی آخری فلم تھی جو کہ1985ء میں ریلیز ہوئی۔وحید مراد پاکستانی فلموں کے ایک مقبول اداکار تھے ان کے ہیر سٹائل کو ہر جگہ نقل کیا گیا تھا۔وحید مراد نے اردو اور پنجابی زبان کی 127 سے زائد فلموں میںاداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے 250سے زائد فلمی گانوں پر پرفارم کیا ان کی مقبول فلمی ادکارائوں میں زیبا،دیبا،شمیم آرا،رانی،شبنم،بابرہ شریف،نغمہ،سنگیتا،کویتا،آسیہ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ 23نومبر 1983ء کو45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔