jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

شلپا رائو کا نور جہاں کو 100 ویں سالگرہ پر منفرد خراجِ عقیدت

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ کو یاد کرنے پر بھارتی گلوکارہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی گلوکارہ شلپا رائو نے ملکہ ترنم نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔شلپا را نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں مرحوم پاکستانی گلوکارہ کا مشہور گانا نیتِ شوق گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ21 ستمبر کو نور جہاں کی سالگرہ تھی، 2026 ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کا سال ہے اور میں اس موقع پر انہیں اپنی بھرپور محبت بھیج رہی ہوں۔بھارتی گلوکارہ کی جانب سے نور جہاں کو پیش کیے گئے اس خراجِ عقیدت نے دونوں ممالک کے موسیقی کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ کو یاد کرنے پر بھارتی گلوکارہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔ملکہ ترنم نور جہاں کا شمار برصغیر کی عظیم ترین گلوکاراں میں ہوتا ہے اور انتقال کے کئی برس بعد آج بھی ان کی آواز اور موسیقی کا اثر برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More