jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 51 ہزار ٹن کارگو ہینڈل

درآمدی کارگو 1 لاکھ 13 ہزار 968 ٹن، برآمدی کارگو 37 ہزار 427 ٹن رہا، 18 جہاز برتھ پر موجود

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بحری آپریشنز کا سلسلہ مؤثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے یکم اکتوبر صبح 7 بجے سے 2 اکتوبر صبح 7 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 51 ہزار 395 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔کے پی ٹی کے مطابق مجموعی کارگو میں ایک لاکھ 13 ہزار 968 ٹن درآمدی جبکہ 37 ہزار 427 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ کنٹینرائزڈ کارگو ایک لاکھ 3 ہزار 981 ٹن، خشک بلک اور دیگر خشک کارگو ایک لاکھ 43 ہزار 525 ٹن جبکہ مائع کارگو 7 ہزار 870 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران کراچی پورٹ پر 18 جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 6 جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے۔ مزید 4 جہاز بیرونی بندرگاہی حدود میں بندرگاہی آپریشنز کے منتظر تھے۔کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کراچی پورٹ پر بحری سرگرمیاں جاری رہنے کی توقع ہے۔ 2 سے 3 اکتوبر کے دوران 28 جہازوں کی آمد جبکہ 5 جہازوں کی روانگی شیڈول ہے۔ شیڈول میں کنٹینر، جنرل کارگو، ٹینکر، کلنکر، سیمنٹ اور دیگر تجارتی آپریشنز شامل ہیں۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق پاکستان کی بحری تجارت اور رسد کے نظام کو مؤثر معاونت فراہم کرنے کیلئے محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل بندرگاہی آپریشنز یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More