کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ،زونگ نے ایشین ایکسپیرینس ایوارڈز 2026 میں دو باوقار اعزازات جیت کر ایشیاء میں تاریخ رقم کردی ہے اور اس علاقائی پلیٹ فارم پر اعزاز حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا۔ یہ تاریخی کامیابی زونگ کی بطور نمایاں ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز حیثیت کو مزید مضبوط کرتی ہے جو مستقبل کے لیے تیار ایک ایسا برانڈ ہے جو ٹیکنالوجی میں اپنی قیادت کو ایسی تجربات میں تبدیل کررہا ہے جو روزمرہ زندگی میں لوگوں کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔سنگاپور میں منعقدہ ایوارڈز تقریب میں زونگ کو اپنی مائی فائیو(فیملی شیئرنگ پیکیج کمپین)کے لیے ”پاکستان برانڈایکسپیرنس آف دی ایئر”(ٹیلی کمیونیکیشن) کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اس کی مائی زونگ ایپ نے ”پاکستان ڈیجیٹل ایکسپیرنس آف دی ایئر”(ٹیلی کمیونیکیشن) کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ یہ اعزاز زونگ کی اس اسٹریٹجک توجہ کا عکاس ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی، کنیکٹیویٹی، صارفین کی بصیرت اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذہین، مربوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تجربات فراہم کیے جارہے ہیں۔ مائی فائیو(فیملی شیئرنگ پیکیج )زونگ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ منسلک فیملیکے لیے موزوں، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی سالوشنز تیار کیے جائیں۔ گھریلو ضروریات کے براہِ راست جواب کے طور پر تیار کیے گئے اس پیکیج میں انشورنس کوریج، طرززندگی سے متعلق سہولیات اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ تک رسائی شامل کی گئی ہے جو روایتی ہوم براڈبینڈ سروسز کابہترین متبادل ہے۔مائی زونگ ایپ ایک مصنوعی ذہانت سے چلنے والا مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہے جو زونگ کی صارفین کو ترجیح دینے والے ڈیجیٹل تجربات میں مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی ہے۔ یہ خودکارسروس، مربوط ڈیجیٹل ادائیگیوں، گیمیفائیڈ لائلٹی اور اے آئی پر مبنی معاونت کو ایک پلیٹ فارم پر مہیاکرتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کے لیے زیادہ سہولت،بہتر کنٹرول ممکن ہوتا ہے۔زونگ کے برانڈ”ایسا ہے مستقبل” کے تحت جیتنے والی دونوں مہمات ظاہر کرتی ہیں کہ ایک برانڈ مستقبل کی ٹیکنالوجی اور مربوط صارف تجربات کو اپنی حکمت عملی کا مرکز بنا کر مقابلہ بھی کرسکتا ہے اور قیادت بھی کرسکتاہے۔زونگ کے ہیڈآف مارکیٹینگ ساجد منیر نے اس تاریخی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ،”ایشین ایکسپیرینس ایوارڈز 2026 ” میں دو اعزازات کا حصول زونگ کے لیے ایک اہم سنگ میل اور پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ اعزازات ہمارے اس یقین کی توثیق کرتے ہیں کہ کنیکٹیویٹی کا مستقبل صرف تیز رفتار نیٹ ورکس تک محدود نہیں بلکہ ان کے گرد ذہین، بامعنی اور مربوط تجربات پیدا کرنے سے وابستہ ہے۔”ایسا ہے مستقبل ” برانڈ کے ذریعے ہم ٹیکنالوجی، جدت اور صارفین کی بصیرت کو یکجا کرکے ایسے منفرد تجربات فراہم کررہے ہیں جوان کی روزمرہ زندگی میں حقیقی تبدیلی لاتے ہیں۔”فائیو جی ،مصنوعی ذہانت اورنیکسٹ جنریشن کی پراڈکٹس اور سروسز میں سرمایہ کاری کے ذریعے زونگ ،افراد ،بزنسز اور کمیونٹیز کومستقبل کی ٹیکنالوجیز سے منسلک کر رہا ہے۔ پاکستان ایک زیادہ ذہین اور مربوط مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور زونگ”ایسا ہے مستقبل” کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے، مربوط تجربات کو ممکن بنانے اور جامع، مربوط اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں کردار اداکیا جارہا ہے۔