رونالڈو کے انداز میں جشن، پرتگالی کوچ کو دھکا، ڈینش کھلاڑی نے سب کی توجہ حاصل کرلی
ڈنمارک کے اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو اپنا آئیڈیل قرار دے چکے ہیں
لزبن (این این آئی)کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی ٹیم چھوڑ کر روانہ ہوچکے ہیں لیکن ڈنمارک کے خلاف میچ میں ان کا اثر نمایاں نظر آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ نے گول کرنے کے بعد رونالڈو کے مشہور سیو انداز میں جشن منایا۔ڈنمارک کی جانب سے 53ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 2-2 کرنے والے ہوجلنڈ نے فورا اپنے آئیڈیل اسٹار رونالڈو کی مشہور سیلیبریشن کی۔میچ کے اختتام پر ایک اور واقعے نے توجہ حاصل کی جب پرتگال کے کوچ جارج جیسز اور ہوجلنڈ کے درمیان تلخ انداز میں مختصر تبادلہ ہوا۔ہوجلنڈ نے ٹیموں کے ہاتھ ملانے کے دوران پرتگالی کوچ کو بظاہر ہلکا سا دھکا دیا اور آگے بڑھ گئے۔واضح رہے کہ میچ میں پرتگال نے 2-4 سے فتح حاصل کی جو جیسز کی زیرِ قیادت ٹیم کی مسلسل تیسری نیشنز لیگ فتح تھی۔