لاہور(اے ایف بی)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 214 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گلبرگ ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 310، برکی روڈ پر 265 ریکارڈ ہوا، جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 244 اور اقبال ٹان میں 239 ریکارڈ کی گئی۔ ماڈل ٹاؤ ن میں فضائی آلودگی کی شرح 217 ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔