شہدادپور(اے ایف بی) صوبہ سندھ کے شہر شہدادپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاگل کتوں کے کاٹنے کے 44 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اینٹی ریبیز سینٹر کے ترجمان کے مطابق سگ گزیدگی کے تازہ واقعات میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں جو کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد اور ریبیز کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق شہدادپور اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، اور صرف گزشتہ اکیس روز کے دوران کتے کے کاٹنے کے کل 566 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف مثر مہم چلائی جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔