میری بدقسمتی ہے جتنے بھی سیریلز کئے ان میں اولاد خراب ہی نکلی ‘ فاران طاہر
ڈراموں کی کہانیاں حقیقت سے قریب تر ہیں ،معاشرے میں کہیں نہ کہیں سب کچھ ہو رہا ہوتا ہے
لاہور( این این آئی)ناموراداکار فاران طاہر نے کہا ہے کہ میری بدقسمتی یہ ہے کہ میں نے جتنے بھی سیریلز کیے ہیں اس میں اولاد خراب ہی نکلی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بیشک میں ڈراموں کی بات کر رہا ہوں لیکن اسے حسین اتفاق کہوں یا بد قسمتی کہ جتنے بھی سیریلز کئے ہیں ان میں میری ساری اولاد ہی خراب نکلی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں کی کہانیاں حقیقت سے قریب تر ہیں اور ہمارے معاشرے میں کہیں نہ کہیں سب کچھ ہو رہا ہوتا ہے ۔