jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

امریکی افواج ایرانی سرحدوں سے ایک ہزار کلو میٹر دور پیچھے ہٹ گئی ہیں،کمانڈرپاسداران انقلاب

تہران(اے ایف بی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فدوی نے کیا ہے کہ امریکی افواج ایران کی سرحدوں سے 1 ہزار کلو میٹر دور پیچھے ہٹ گئی ہیں،امریکی جنگی جہاز پاسداران انقلاب کے مکمل نشانے پر ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں علی فدوی نے کہا کہ امریکی فوج نے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورس کی طاقت کے باعث اپنی پوزیشن پیچھے کی ہے،پہلی بار خلیج، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز موجود نہیں ہیں۔ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکی جنگی جہاز پاسداران انقلاب کے مکمل نشانے پر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور ایران کے کنٹرول میں ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے امریکی نگرانی میں آبنائے کے جنوبی راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ علی فدوی نے کہاکہ اس راستے سے روزانہ صرف 30 سے 40 لاکھ بیرل تیل منتقل ہو رہا ہے، جو جنگ سے قبل کی ترسیل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ایرانی کمانڈر نے امریکی فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا افغانستان اور عراق میں ناکام رہا اور ایک بار پھر ناکام ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More