7اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے،سبق سیکھنا ہو گا،سربراہ اسرائیلی فوج
ماضی کی ناکامیوں میں الجھنے کے بجائے اصلاحات کونافذ کرنا اور آگے بڑھنا ضروری ہے،بیان
تل ابیب(اے ایف بی)اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے7 اکتوبر 2023ء کے حملے ہماری ناکامی تھے ،فوج کو ان ناکامیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے روز فوج کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور ان سے تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی ناکامیوں میں الجھنے کے بجائے ان سے سبق حاصل کر کے اصلاحات نافذ کرنا اور آگے بڑھنا ضروری ہے۔