jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

میسی اینڈ دی جائنٹس: لیونل میسی پر بنی نئی سیریز اگلے سال ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (اے ایف بی)فٹبال اسٹار لیونل میسی اب میدان کے بعد اینیمیشن کی دنیا میں بھی ایکشن کرتے نظر آئیں گے، جہاں انہیں نئی سیریز میسی اینڈ دی جائنٹس میں فینٹسی ہیرو کے روپ میں پیش کیا جائے گا۔سیریز میں 12 سالہ میسی ایک پراسرار دنیا میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دیوقامت مخلوقات کا راج ہے۔ گھر واپس جانے کیلئے انہیں اپنی صلاحیتوں، ٹیم ورک اور جادوئی طاقتوں کی مدد سے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔میسی خود بھی اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں شامل ہیں، جبکہ کردار کی ڈبنگ میلو برجیس ویب کریں گے۔3D اینیمیشن اور ویڈیو گیم طرز کے ایکشن سے بھرپور میسی اینڈ دی جائنٹس کو 2027 کے موسمِ گرما میں ڈزنی پلس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More