نومی جٹ اور افی جٹ کا مشترکہ ویڈیو’’تعلق‘‘ ریلیز کردیاگیا
شاعری و کمپوزیشن نومی جٹ اور افی جٹ کی،میوزک ناصر ڈارکا، ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی جبکہ ایڈیٹنگ ایم عمرا ن نے کی ہے
کھڈیاں خاص (این این آئی)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکاروں نومی جٹ اور افی جٹ کا نیا مشترکہ میوزک ویڈیو’’تعلق‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روزان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیا۔اس ویڈیو سونگ کی شاعری و کمپوزیشن نومی جٹ اور افی جٹ کی تیار کردہ ہے اس کا میوزک ناصر ڈار نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی مکس ماسٹرنگ وقاص علی نے کی ہے۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے کیمرہ مین سلمان خان اور ایڈیٹنگ ایم عمرا ن نے کی ہے۔اس گانے کی تمام تر شوٹنگز پتوکی کے نواحی گائوں بھائیکوٹ میں مکمل کی گئی ہے۔ایک ملاقات کے دوران گلوکار نومی جٹ نے بتایاکہ یہ ان کا گلوکار افی جٹ کے ساتھ دوسرا مشترکہ ویڈیو ہے اس سے قبل ان کا مترکہ گانا 2 لائنز سپرہٹ ثابت ہواتھا اور عوام کی بھرپور فرمائش پر ایک اور مشترکہ گانا تیار کیاگیاہے نومی جٹ کا کہناتھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا یہ مشترکہ گیت بھی عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا کیونکہ سوشل میڈیا پر اسے بیحد پسندکیاجارہاہے۔گلوکار افی جٹ کا کہناتھا کہ پہلے گانے کی مقبولیت کے بعد ہم نے یہ دوسرا گانا عوام کی پرزور فرمائش پر تیارکیاہے جسے عوام بہت زیادہ پسندکررہے ہیںانشائ اللہ ان کا یہ نیا ویڈیو’’تعلق‘‘ بھی پہلے گانے کی طرح دنیابھرمیں مقبولیت حاصل کرے گا افی جٹ نے مزید کہاکہ انشائ اللہ وہ آئندہ بھی مشترکہ گانے ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔