پاکستان ریلوے کا اہم اعلان،بغیر اجازت ریلوے سے متعلق خبر،فوٹو گرافی ، ویڈیو گرافی جرم قرار
اسٹیشنز اور تنصیبات پر بغیر اجازت داخلہ ممنوع قرار
ریلوے حکام نے صحافیوں،وی لاگرز، بلاگرز اور عوام کیلئے ہدایت جاری کردیں ،
ریلوے حدود میں ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد
ریلوے اسٹیشن، پلیٹ فارم اور
یارڈز کو حساس قرار دے دیا گیا،
بغیر اجازت ویڈیو، فوٹوگرافی اور منظرکشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ
پلیٹ فارم پر داخلہ صرف ٹکٹ یا پلیٹ فارم ٹکٹ کے ساتھ ممکن قرار دے دیا گیا
انجن، بریک وین اور آپریشنل حصوں میں صرف مجاز عملے کو داخلے کی اجازت
ریلوے یارڈ اور پٹری عبور کرنا جرم قرار
بغیر تحریری اجازت کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ اور اشاعت سختی سے ممنوع
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی
ریلوے حدود میں کسی بھی سرگرمی سے پہلے باقاعدہ اجازت لینا لازمی قرار
قومی اثاثوں کی حفاظت کیلئے ریلوے حکام نے نئی ہدایات جاری کردیں
ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی اقدامات سخت، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند
عوام اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے ریلوے قوانین پر عملدرآمد کی تاکید
پاکستان ریلوے کا انتباہ، قواعد کی خلاف ورزی قابل سزا قرار دے دی گئی
