“پاکستان میں بجلی کا فی یونٹ قیمت 65 روپے تک پہنچ چکی ہے، جو پڑوسی ممالک بشمول بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے”

پاکستان میں بجلی کا فی یونٹ ریٹ 65 روپے تک پہنچ چکا ہے، جو پڑوسی ممالک یعنی بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سے کئی گنا زیادہ ہے۔ جہاں بھارت میں بجلی کی قیمت تقریباً 6 سے 7 روپے فی یونٹ، افغانستان میں 4 سے 5 روپے، اور بنگلہ دیش میں 17 روپے فی یونٹ ہے، وہیں پاکستان میں گھریلو صارفین کو ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کے بعد 65 روپے فی یونٹ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق کسی بھی معاشی اصول کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔

پاکستان میں اوسط ماہانہ آمدن پورے خطے میں سب سے کم ہے۔ عالمی بینک اور اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں فی کس سالانہ آمدن تقریباً 1500 ڈالر ہے، جبکہ بھارت میں یہ 2500 ڈالر، بنگلہ دیش میں 2600 ڈالر اور یہاں تک کہ افغانستان میں بھی پاکستان کے مقابلے میں بہتر صورتحال ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی کم کمائیں اور زیادہ خرچ کریں — جو کہ معاشی خودکشی کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *