jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بابر اعظم فٹ ہوگئے، پریکٹس کا آغاز کر دیا،دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہونگے

ڈھاکہ(سپورٹس نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ۔بابر اعظم نے ڈھا کہ میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی بابر کے ساتھ نیٹس پر موجود تھے۔

بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More