اسلام آباد(تعلیمی نیوز) وفاقی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے نئے قومی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں بڑے شہروں کے اسکولوں کو جدید کمپیوٹر لیبز، انٹرنیٹ سہولیات اور آن لائن لرننگ سسٹمز فراہم کیے جائیں گے تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
