کوئٹہ(پ ر )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ضلع کوئٹہ کے لوکل سرٹیفکیٹ پرنٹ کرنے والا خصوصی سیکیورٹی کاغذ کراچی سے کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق پیپر کی عدم دستیابی کے باعث تعطل کا شکار ہونے والا لوکل سرٹیفکیٹ کی پرنٹنگ کا کام آج سے باقاعدہ طور پر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا تاکہ سائلین کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
طویل انتظار کے بعد لوکل سرٹیفکیٹ کی پرنٹنگ کے لیے کاغذ کی فراہمی پر شہریوں اور بالخصوص طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عوام نے بروقت اقدامات اٹھانے اور اس مسئلے کو حل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کل سے عمل کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد زیرِ التوا سرٹیفکیٹس کی تیاری کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو تعلیمی و ملازمت کے امور میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
