تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں علی رضا سلیمی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جلد ایسے بل پر ووٹنگ ہوگی جو ہرمز کے انتظام میں ایران کے اختیار سے متعلق ہے۔

علی رضا سلیمی نے کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات کو پارلیمان کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آبی گزرگاہ کے بارے میں کسی دوسرے ملک کو فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر لوگ کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے، یہ معاملہ ہم سے متعلق ہے اور ہم انہیں اس بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہرمز کے انتظام سے متعلق فیصلے عارضی یا وقتی نوعیت کے نہیں بلکہ حتمی اور مستقل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *