jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

فرانس کا لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

پیرس (انٹرنیشنل نیوز)فرانس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یواین سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں میں وسعت اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد یواین سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے اور لبنانی علاقوں پر قبضے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More