اسلام آباد( اے ایف بی ) آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ پلیٹس کی قیمت میں 7 سے 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ 585
واٹ کی پلیٹ 18ہزار سے بڑھ کر27ہزار روپے کی ہوگئی۔
مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ 22ہزارسے بڑھ کر31 ہزار200روپے کی ہوگئی جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزارسیبڑھ کر33ہزار500 روپے کی ہوگئی۔
انورٹر کی قیمت بھی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سولرپینل پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی تھی مگر کراچی میں سولرپینل کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کردیا گیا۔
