پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کیلئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں

لاہور (..) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں۔ہواوؤں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہواوؤں کے عالمی دن پر توانائی کے نئے غیر روایتی ذرائع دریافت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ونڈ انرجی توانائی کے حصول کے لئے مستقل کا اثاثہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتا ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کیلئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا، نئی نسل کو صحت مند، پاکیزہ اور معطر ہوائیں دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن منانے کا مقصد ہوا کی لامحدود توانائی، استعمال اور قابلِ تجدید توانائی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے، ہوا سے حاصل ہونے والی بجلی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن کا اخراج کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *